ابنا: عمارت کی چھت اس وقت گر جب ایل ڈی اے کاعملہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا۔ایل ڈی اے نے دو دن قبل اس علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے نوٹس جاری کردیا تھا تاہم آج جب کارروائی کی گئی تو لوگوں کو خبردار نہیں کیا گیا اور ایک عمارت جب گرائی گئی تو اس میں لوگ موجود تھے، عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے ۔ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش اور چار زخمیوں کو نکال لیاگیاہے، ذرائع کا کہنا ہے عمارت میں تقریباًدس افراد موجود تھے اور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔
........
/169