ابنا: انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار پاک ایران گیس لائن منصوبے کو ختم کرنے کے لیے دباﺅ ڈال رہا ہے اور وہ کسی صورت بھی پاکستان کو استحکام، خوشحالی اور خود انحصاری کی طرف بڑھتے نہیں دیکھ سکتا۔لاہور:ہزارہ ٹرائیب۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے مستونگ میں زائرین کی بس پر وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کو ملک دشمن عناصر اور ان کے ایجنٹوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔ جو پاک ایران تعلقات کو خراب کرنا اور ملک میں شیعہ سنی فسادات کی آگ بھڑکانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ بار بار ایران پاک گیس لائن منصوبے کو ختم کرنے کے لیے دباﺅ ڈال رہا ہے اور وہ کسی صورت بھی پاکستان کو استحکام، خوشحالی اور خود انحصاری کی طرف بڑھتے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جان سے کھیلنا انتہائی درندگی اور بربریت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے زائرین کی بس پر فائرنگ کو اسلام دشمنوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے حکومت اور قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم لشکر جھنگوی جیسی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کو جیل سے رہا کروانے پر اسے جو پروٹوکول دیا گیا، اس کے بعد ایسے واقعات کی توقع تھی اور اب وہ حکومتی سرپرستی میں پنجاب کے دورے کر کے فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے۔
............
/169