ابنا: رہان الدین ربانی منگل کو طالبان کے ایک خود کش دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوۓ تھے۔ فارس نیوز کے مطابق افغان صدر کے ترجمان نے سیامک ھروی نے کہا کہ صدر کرزئي نے کابل کے سردار محمد داود اسپتال میں سابق صدر برہان الدین ربانی کا آخری دیدار اور ان کے اھل خانہ سے ملاقات میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ حامد کرزئي اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے اقوام متحدہ گئے ہوئے تھے لیکن سابق صدر برہان الدین ربانی پر خود کش حملے کے بعد اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن لوٹ آئے۔ ادھر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے برہان الدین ربانی پرقاتلانہ حملے کےبعد جسمیں وہ جان بحق ہوگئے ملت افغانستان و حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
........
/169