20 ستمبر 2011 - 19:30

ليبيا کے انقلابيوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرت شہر کے نوے في صد علاقے پر اپني عملداري قائم کرلي ہے-

ابنا: سرت ميں انقلابي فورس کے ايک کمانڈر حامد الحاسي نے بتايا ہے کہ فرجاني قبيلے کے تعاون سے آئندہ چند گھنٹوں کے اندر سرت شہر پر ہمارا مکمل قبضہ ہوجائے گا- انہوں نے مزيد کہا کہ قذافي کے حاميوں کي جانب سے کي جانے والي سخت مزاحمت کے پيش نظر يہ کہا جاسکتا ہے کہ قذافي يا اسکا کوئي بيٹا سرت شہر ميں روپوش ہے-

انہوں نے کہا کہ ہميں توقع تھي کہ گزشتہ رات تک شہر پر مکمل قبضہ کرليں گے تاہم قذافي کے حاميوں کي جانب سے ليزر گائيڈڈ تھرمل ميزائيلوں کے استعمال کي وجہ سے ہم کو پسپائي اختيار کرنا پڑي- اس رپورٹ کے مطابق بني وليد، سرت اور سبھا کے مختلف محاذوں پر انقلابيوں اور قذافي کے فوجيوں کے درميان آنکھ مچولي کا سلسلہ بدستور جاري ہے- انقلابي فورس نے شديد لڑائي کے بعد بني وليد شہر سے بھي پسپائي اختيار کرلي ہے-

نبي وليد شہر ميں اگلے محاذوں پر لڑنے والي عبوري انقلابي کونسل سے وابستہ فوج کے اہلکار بيس کلو ميٹر پيچھے آگئے ہيں- اس رپورٹ ميں انقلابي ذرا‏ئع کے حوالے سے کہا گيا ہے کہ اگرچہ سبھا شہر کے بيشترعلاقوں پر انقلابي فورس کا قبضہ ہے تاہم قبيلہ قذافہ نامي محلہ اب بھي کرنل قذافي کے حامي فوجيوں کے قبضے ميں ہے-..............

/169