ابنا: کابل سے شين ہوا کي رپورٹ کے مطابق افغانستان کي وزارت داخلہ نے بدھ کو ايک بيان جاري کرکے بتايا ہے کہ گزشتہ چوبيس گھنٹے ميں ملک کے مختلف علاقوں ميں افغان پوليس اور نيٹو کي مشترکہ کارروائيوں ميں طالبان کے کم سے کم بيس اراکين کو ہلاک کر ديا گيا ہے جبکہ بائيس کو گرفتار کرليا گيا ہے -
درايں اثنا غزني ميں ايک پوليس کمانڈر دھماکے ميں ہلاک ہو گيا ہے - خبروں کے مطابق غزني کے پوليس کمشنر دلاور زاہد نے بتايا ہے کہ يہ دھماکہ منگل کي رات واغظ ضلعے ميں ہوا - انہوں نے بتايا کہ اس دھماکے سے واغظ ضلعے کے پوليس کمانڈر اور نو ديگر پوليس اہل کار ہلاک ہو گئے -
..............
/169