ابنا: انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق نے بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے جنوبی پنجاب کے دورے شروع کر رکھے ہیں اور اس کی مثال علی پور کا واقعہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں، لیکن حکومت پنجاب کی آشیر باد پر کالعدم تنظیمیں شرانگیزی پھیلانے میں مصروف ہیں، ہم علی پور میں کالعدم تنظیم کی اس کھلی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان شرپسندوں کیخلاف کاروائی کرے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور گھلواں کی جامع مسجد حسنیہ میں دہشت گرد ملک اسحاق نے ایک جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔ جلسہ سے ایک روز قبل شہر بھر میں تنظیم کے جھنڈے لگائے گئے اور متنازعہ وال چاکنگ کی گئی، جبکہ معززین اور ذمہ دار افراد کی جانب سے بار بار انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس جلسہ کا مقصد شہر کا امن غارت کرنا اور فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے جلسہ پر پاپندی عائد کر دیتاہم لوکل پولیس نے انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہونے کے باوجود اس جلسہ کو روکنے کیلئے کوئی عملی کوشش نہ کی گئی،اھلیان گھلواں کی بڑی تعداد نے پولیس کے اس رویے کیخلاف علی پور میں دھرنا دیا اور اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے، تاہم اسی دوران ملک اسحاق کے استقبال کے لئے جانیوالے کالعدم تنظیم کے سینکڑوں مسلح افراد نے گھلواں پیٹرول پمپ پہنچنے پر کافر کافر کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اورمقامی افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونیوالوں میں سید عمران کاظمی، محسن کاظمی اور کامران شامل ہیں۔ تاہم گاوں کے باسیوں نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوںسے اسلحہ چھین کر دفاعی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد موقع پر ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔جوابی فائرنگ پر کالعدم تنظیم کے مسلح دہشتگرد اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، لوگوں نے ڈی ایس پی مظفر گڑھ کو چھینی گئی چار کلاشنکوفیں اور دیگر چھوڑا گیا اسلحہ پیش کیا اور اس کی باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی گئی۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق کالعدم تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ملک اسحاق پڑھائے گا، دوسری طرف شہر بھر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر کو سیل کر دیا گیا ہے، کالعدم تنظیم نے سول اسپتال کو مکمل طور پر اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے، جس کے باعث گاوں کے بے گناہ زخمی نوجوانوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کرایا جا رہا ہے۔یار رہے ان دنوں بدنام دہشتگرد ملک اسحاق ملک کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دوروں پر ہے، ان جلسوں میں مکتب تشیع کیخلاف مسلح جہاد کا اعلان بھی کر چکا ہے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:شہر میں بازار اور دکانیں بھی بند ہیں جبکہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی جانب سے بعض مقامات پر باقاعدہ مورچے بھی بنالئے گئے ہیں، انتظامیہ نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی شرانگیزی پر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ شرپسندوں کی شرپسندی اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی برقرار ہے اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، زیرعلاج ہیں ڈی ایس پی علی پور کا کہنا ہے کہ کشیدگی پر قابو پانے کیلئے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
......
/169