19 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فریدوں عباسی نے ویانا میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی کانفرنس میں کہا ہے کہ آئندہ چھے مہینے میں فردو ایٹمی تنصیبات کام کرنا شروع کردیں گي۔

ابنا: فریدون عباسی نے یہ بھی کہا کہ مغربی ملکوں کےخطروں کے پیش نظر یہ سائٹ زیر زمیں تعمیر کی گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو اپنی سلامتی کے حوالے سے ہمیشہ تشویش میں مبتلا رہتا ہے کہ کہیں القاعدہ اس پرحملہ نہ کردے، وہ ایران کو کس بنا پر یہ حق نہیں دے سکتا کہ وہ اپنی حفاظت کرے؟ انہوں نے آئي اے ای اے کی پچپنویں جنرل کانفرنس کے موقع پر کہا کہ سائنس دانوں، مفکروں اور صاحب نظر افراد کی ٹارگٹ کلنگ انسانیت کے لئے ننگ و عار کا باعث ہے اور اس جرم کے حامیوں نے ان واقعات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔......... /169