ابنا: لندن سے روزنامہ جيوش کرينيکل کے حوالے سے ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ برطانيہ کي تجارتي يونينوں کي کانگريس نے جواٹھاون تجارتي يونينوں پر مشتمل ہے، اپني سالانہ کانفرنس ميں اسرائيل سے وابستہ تمام اداروں کے ساتھ تجارتي روابط منقطع کرنے کا فيصلہ کيا ہے -
اس رپورٹ کے مطابق يہ تجويز برطانيہ کے جنگ مخالف اتحاد کے سربراہ اينڈرو موري اور فلسطين کے ساتھ يک جہتي کي آرگنائزيشن کے سربراہ ہيو ليننگ نے پيش کي تھي -
ليننگ نے اس بارے ميں کہا ہے کہ برطانيہ کي تجارتي يونينوں نے فيصلہ کيا ہے کہ اسرائيلي غاصبوں کے ساتھ تعاون نہ کيا جائے اور اسرائيلي کمپنيوں اور اداروں سے کوئي چيز نہ خريدي جائے -............
/169