ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مڈل اور ہائیرایجوکیشن کے ڈائریکٹر منوچہر فضلی نے کہا ہے کہ رواں سال میں نماز کا گھنٹہ تمام مڈل اور ہائیر کلاسوں ميں لازمی قراردیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام اسکولوں کے ہیڈماسٹروں اور پرنسپلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اوقات شرعی سے لیکر 20 منٹ تک نماز کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ اہتمام کریں انھوں نے کہا کہ ہم اس موضوع کے بارے میں اپنی کڑی نگرانی رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام طلباء اس وقت میں اپنی نماز ادا کرنے میں اہتمام سے کام لیں گے۔
............
/169
18 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 266535
اسلامی جمہوریہ ایران میں وزارت تعلیم کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق رواں سال میں نماز کا گھنٹہ مڈل اور ہائیر کلاسوں ميں لازمی ہوگيا ہے۔