17 ستمبر 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلي علاقوں ميں دو الگ الگ دہشتگردانہ واقعات ميں متعدد افراد شہید اور زخمي ہوگئے ہيں.

ابنا: پاراچنار سے موصول ہونےوالي خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ ٹل پاراچنار شاہراہ کو طالبان کے ذريعے بند کردئے جانے کے باعث راستہ تبديل کرکے علي زئي تحصيل کي طرف جانےوالي کار پر مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے تين افراد کو شہید کردي۔ا

 خبروں کے مطابق اتوار کي صبح دہشتگردي کا يہ واقعہ اس وقت پيش آيا جب گھات لگائے بيٹھے دہشتگردوں نے پاراچنار سے علي زئي کي طرف جانے والي ايک کار پر اندھا دھند گولياں برساديں شہید ہونےوالے تينوں مسافروں کا تعلق پاراچنار کے طوري قبائل سے ہے -

واضح رہے کہ طالبان دہشتگردوں نے گذشتہ چاربرسوں سے پاراچنار کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس علاقے کے باشندوں کو پشاور جانے کے لئے حتي افغانستان سے بھي گذرنا پڑتا ہے دوسري طرف خيبر ايجنسي کي تحصيل باڑہ ميں امن لشکر اور خاصہ دار فورس کي مشترکہ چيک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے ميں پانچ رضاکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابي کاروائي ميں دس دہشتگرد مارے گئے يہ واقعہ سنيچر اور اتوار کي درمياني رات پيش آيا -
...........

/169