17 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ میں لیبیا کی عبوری کونسل کو نشست دیۓ جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ میں لیبیا کی عبوری کونسل کو کرسی دینے سے متعلق ہونے والی ووٹنگ میں اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ رامین مہمان پرست نے مزید کہا کہ لیبیا کی عبوری کونسل اس ملک کے عوام کی سیاسی نمائندگی کرتی ہے اسی کے پیش نظر ایران نے لیبیا کے عوام کے فیصلے اور ان کی جد و جہد کا احترام کرتے ہوۓ نیز اس ملک میں امن و امان کی برقراری کے مقصد سے اقوام متحدہ میں قومی عبوری کونسل کو نشست دیۓ جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ رامین مہمان پرست نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر لیبیا کے عوام کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ لیبیا کی قومی عبوری کونسل اس تاریخی اور تقدیر ساز مرحلے میں لیبیا کے عوام کی حمایت کے ساتھ ساتھ ملک میں قومی اتحاد کا راستہ ہموار اور تسلط پسندوں کے اثرو رسوخ اور تسلط کی روک تھام کرے گی۔
........... 
/169