15 ستمبر 2011 - 19:30

عراق ميں امريکہ اور القاعدہ کے درميان تعاون کے دستاويزات سامنےآئے ہيں.

ابنا: عراق ميں صدر دھڑے نے کہا ہے کہ اس کے پاس ايسے دستاويزات ہيں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امريکي فوجيوں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درميان قريبي تعلقات ہيں.

السومريہ نيوز کے مطابق صدر دھڑے سے تعلق رکھنے والے رکن پارليمنٹ جواد الحسناوي نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا ہے کہ ان کے پاس موجود دستاويزات سے ثابت ہوتا ہے کہ عراق ميں دہشت گردانہ کارروائي کي منصوبہ بندي امريکہ کي طرف سے کي جاتي ہے.صدر دھڑے نے اپريل کي شروعات ميں بھي اعلان کيا تھا کہ امريکہ عراقي فوج کو ايسے اسلحے سے نہيں ليس کرنا چاہتا جن سے فوج کے لئے القاعدہ کے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ممکن ہو جائے.

عراقي حکومت ، بعث پارٹي کے بچے کھچے ارکان اور کچھ عرب ملکوں کے تعاون سے سرگرم القاعدہ تنظيم کو ، عراق ميں دہشت گردانہ کارروائيوں کا ذمہ دارقرار ديتي ہے.

............

/169