14 ستمبر 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ سندھ میں طوفانی بارشوں کے سبب ہونے والی ہولناک تباہی ہمارا قومی سانحہ ہے.

ابنا: مجلس وحدت مسلمین متاثرہ گھرانوں کی بحالی کے لیے اپنے تمام ممکنہ وسائل پروئے کار لائے گی ،سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں کا سروے کر لیا گیا ہے انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی ۔

نمائندہ وحدت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ایم ڈبلیو ایم کے سروے کے مطابق حالیہ بارشوں سے صوبہ سندھ کے اضلاع گھوٹکی، نوشہرو فیروز، خیر پور،نواب شاہ ، حیدر آباد اور بدین کے مجموعی طور پر اڑھائی ہزار گھرانے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ ان علاقوں میں اب بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور آمدو رفت کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کو اشیائے خوردو نوش کے حصول میں زبردست دشواریاں حائل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ طوفانی بارشوں سے صرف کھڑی فصلوں کو ہی نہیں بلکہ کروڑوں روپے کی املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ہزاروں متاثرہ گھرانے ہماری امداد کے منتظر ہیں، ان حالات میں مجلس وحدت مسلمین نے مرکزی ریلیف کیمپ کراچی میں قائم کر دیا ہے اور مخیرشخصیات سے عطیات کے حصول سے رابطے کیے جارہیں ، انہوں نے انسانیت کا درد رکھنے والے محب وطن بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
.............

/169