14 ستمبر 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مسائل و مشکلات کے گرداب میں گھرے ہوئے شیعیان علی کے لیے امید کی کرن ہے.

ابنا: یہ ا لٰہی جماعت امت مسلمہ کو منظم اور متحد کر کے استعمار کے مقابلے میں ایک بڑی طا قت کے طور پر سامنے لانے کا عزم رکھتی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی دفتر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغائے نیئر عباس مصطفوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں ، عہدیداروں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی ، آغا راحت حسین حسینی نے انقلاب اسلامی کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اسلام کا درد محسوس کرتے ہوئے ایرانی قوم کو منظم کیا اور اسے عالمی استعمار کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم عطا کیا ۔ آج انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے دنیا بھر میں استعمار کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے ، تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا نیئر عباس مصطفوی نے ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت بالخصوص اس کے ذیلی شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی سمیت ہر شعبے میں خیر العمل فائونڈیش کی خدمات مثالی ہیں ، انہوں نے گلگت میں کام کرنے والی دیگر شیعہ فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر چلنے اور تمام توجہ طلب عوامی بھلائی کے کاموں کو مکمل کرانے کے عزم کا اظہار کیا انہوںنے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا نصب العین اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کا فروغ ہے اور انشاء اللہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کے یہ اہداف پورے کیے جائیں گے تقریب سے ایم ڈبلیو ایم انچولی کراچی کے راہنما شیخ سجاد اور گلگت کونسل کے چیئر مین امجد علی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں معزز مہمان خصوصی آغائے راحت حسین الحسینی نے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی دفتر کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا ۔
............

/169