ابنا: مصر ميں حکمراں فوجي کونسل کے خلاف تحريک کے ايک رکن نے اس سلسلے ميں کہا ہے کہ تين لوگ مارے گئے ، بہت سے لوگ زخمي ہوئے اور بے شمار لوگوں کو گرفتار کيا گيا ہے وہ بھي صرف اس لئے کيونکہ وہ يہ چاہتے تھے کہ اسرائيل کے سفير کو ملک سےنکالا جائے اور صہيوني رياست کے ساتھ تعلقات کو معطل کر ديا جائے - انہوں نے کہا کہ مصر کي حکمراں فوجي کونسل کي يہ کارروائي نا قابل قبول ہے - مصر ميں ہنگامي حالات کے دوبارہ نفاذ پر مبني حکمراں فوجي کونسل کے فيصلے پر مصر کي لبرل اور اسلامي سياسي جماعتوں نے سخت اعتراض کيا ہے - انساني حقوق کے کارکن منال خالد نے اس سلسلے ميں کہا ہے کہ يہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ پوليس ، ماضي کي طرح ، شہريوں کے خلاف ضرورت سے زيادہ طاقت کا استعمال کر رہي ہے - در ايں اثنا ڈيموکريٹک محاذ کے رکن محمد عطيہ نے کہا ہے کہ ہم اپني سرحدوں پر اسرائيلي حکومت کے حملوں پر اعلي فوجي کونسل کي خاموشي کي مذمت کرتے ہيں اور صہيوني رياست کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لئے فوجي کونسل کي کوششوں پر بھي نظر رکھے ہوئے ہيں -ادھر قاہرہ ميں ايک پريس کانفرنس کے شرکاء نے زور ديا ہے کہ اسرائيل کي سفارت پر حملہ کرنے والے مظاہرين ، انتہائي غصے ميں آ گئے تھے کيونکہ مصري حکام نے اسرائيل کے سفارت خانے کے اطراف تو ديوار کھينچ دي ليکن سرحد پر اسرائيلي فوجيوں کے حملے ميں ہلاک ہونے والے چھے مصري فوجيوں کے سلسلے ميں کوئي اعتراض يا سنجيدہ اقدام نہيں کيا - پريس کانفرنس کے ان شرکاء نے اسي طرح ان نئي اصلاحات کو بھي غير قانوني قرار ديا ہے جس کے تحت ہنگامي حالات کے نفاذ کا جواز پيش کيا جا رہا ہے کيونکہ يہ قانون صرف جنگ ، قدرتي آفات اور وبا پھيلنے کي صورت ميں نافذ ہوتا ہے - مصر ميں پچيس جنوري کے انقلاب کي کاميابي کے بعد اس ملک کے عوام کا سب سے اہم مطالبہ ، سن انيس سو اکياسي سے نافذ ہنگامي حالات کے قانون اور صہيوني رياست کے ساتھ روابط کا خاتمہ تھا - مصري عوام نے جمعے کے روز ، نماز جمعہ کے بعد قاہرہ ميں اسرائيلي سفارت خانے پر حملہ کر کے ، سفارت خانے کے اطراف تعمير کي گئ کنکريٹ کي ديوار کے ايک حصے کو منہدم کر ديا جس کے بعد مصر ميں متعين صہيوني رياست کاسفير، تمام سفارتي عملےکے ساتھ بھاگ گيا- ............
/169