14 ستمبر 2011 - 19:30

عالمی اہل بیت اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے شرکاء نے ملت اسلامیہ کی حمایت اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: تہران میں منعقدہ عالمی اہل بیت اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے شرکاء نے اس اجلاس کے بعد ایک اختتامی بیان جاری کیا ۔ جس میں آیا ہے کہ خطے کے موجودہ حالات کے پیش نظر ملت اسلامیہ کی حمایت اور مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد بہت ضروری ہے۔ بیان میں مزید آیا ہے کہ خطے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کا سرچشمہ ایران کا اسلامی انقلاب ، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے افکار و نظریات اور لبنان و فلسطین میں اسلامی استقامت کی عظیم کامیابیاں ہیں۔ اس بیان میں بحرین کے عوام کی تحریک کے دفاع کے ساتھ ساتھ بحرینی عوام کے جائز مطالبات کی ہمہ گیر حمایت اور بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں میں اہم کردار ادا کرنے والے اس ملک کے علماء کےساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ عالمی اہل بیت اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے اختتامی بیان میں اسلامی استقامت اور حزب اللہ لبنان کی حمایت کی گئي ہے۔ اور حزب اللہ لبنان کو غاصب صہيونی رياست اور عالمی سامراج کی منہ زوری کے مقابلے کی فرنٹ لائن قرار دیا گیا ہے۔ ............

/169