اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان صنعت، تجارت و معدنیات، ڈاکٹر محمد نہاوندیان نے اقتصادی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تعلقات و روابط کے فروغ، پیروان اہل بیت (ع) کی صلاحیتوں اور عظیم سرمایوں سے استفادہ کرنے، نیٹ ورک منیجمنٹ کے قیام، ڈیٹا بینک کے قیام، اداروں کی تشکیل اور اہل تشیع کو اہم اقتصادی نکات کی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا: عالمگیریت (گلوبلزم) کے بعد دنیا میں مختلف قسم کے اقتصادی مواقع معرض وجود میں آئے ہیں جن سے پیروان اہل بیت (ع) کو احسن طریقے سے استفادہ کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا: اس وقت عالمی معیشت کی مرکزیت مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے اور یہ شیعہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک خوشخبری اور ایک نوید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110