12 ستمبر 2011 - 19:30

لبنان کے صدر میشل سلیمان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو لبنان کو تاوان جنگ دینا چاہیے۔

ابنا: میشل سلیمان نے آج بیروت میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صہیونی ریاست نے دوہزار چھ میں لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جارحیت میں لبنان کو شدید نقصانات پہچائے تھے بنابرین اسے ملت لبنان کو تاوان دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے تینتیس روزہ جارحیت میں لبنانی عوام کے خلاف کلسٹر بم استعمال کئےتھے اور ہم اس کی مذمت کرتےہیں۔ انہوں نے کہا دینا کے ملکوں کو چاہیے کہ وہ صہیونی ریاست کو مجبور کریں کہ وہ علاقائي قوموں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال نہیں کرے گي۔ صہیونی ریاست نے تینتیس روزہ جارحیت میں لبنان پر دسیوں لاکھ کلسٹر بم برساے تھے جن میں بہت سے بم نہيں پھٹے ہيں اور ان سے مختلف علاقوں میں جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے۔ قابل ذکر ہے صہیونی ریاست نے دوہزآرچھے میں امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے لبنان پر تینتیس دنوں تک جنگ چھیڑی رکھی تھی جسمیں صہیونی ریاست کو حزب اللہ کے جیالوں کے ہاتھوں شکست فاش ہوئي تھی اور اسی جنگ میں حزب اللہ کے جیالوں نے صہیونی ریاست کی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم چکنا چور کردیا تھا۔ حزب اللہ کے ہاتھوں اس جنگ میں تاریخي شکست کھانے کےبعد صہیونی ریاست اب تک اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔  ............

/169