ابنا: ترکی کی خبررساں ایجنسی اناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مصر میں اسرائیل کے سفارتخانہ پر مصری عوام کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات کے پیش نظر مصری عوام اسرائیل پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ مصری عوام جمہوریت کی سمت بڑھ رہے ہیں علاقہ کے عوام ڈکٹیٹر حکومتوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اس وقت استقلال اور آزادی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر میں لوگوں نے اسرائیل اور سعودی عرب کے سفارتخانوں پر حملہ کیا اس حملے سے قبل اسرائیل کے سفیر فرار ہوکر تل ابیب پہنچ گئے۔............ /169
12 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 265393
ترکی کے وزیر اعظم نے مصر میں اسرائیل کے سفارتخانہ پر مصری عوام کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات کے پیش نظر مصری عوام اسرائیل پر لعنت بھیجتے ہیں۔