12 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے بوشہر کے ایٹمی بجلی پلانٹ کی تکمیل اور افتتاح کے موقع پر بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ کو روس و ایران کے باہمی تعاون کا شاندارمظہرقراردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے بوشہر کے ایٹمی بجلی پلانٹ کی تکمیل اور افتتاح کے موقع پر بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ کو روس و ایران کے باہمی تعاون کا شاندارمظہرقراردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ کا افتتاح کرنے کے لئے روسی انرجی کے وزیر کے ہمراہ کل بوشہر روانہ ہونگے۔ صالحی نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام ، روسی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس 35 سالہ پروجیکٹ کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جسے مغربی ممالک نے ناتمام چھوڑدیا تھا۔ روسی ماہرین نے ایرانی ماہرین کے ہمراہ اس پروجیکٹ کو قابل قبول مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ ...........

/169