ابنا: امريکي فوج نے ايک بيان ميں بتايا ہے کہ وسطي افغانستان ميں نيٹو کي ايک جنگي پوسٹ پر خود کش بمبار نے دھماکہ خيز مواد سے بھرے ٹرک سے حملہ کر ديا ـ
طالبان نے ايک بيان جاري کرکے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي ہے اور کہا ہے اس حملے ميں دسيوں امريکي فوجي ہلاک ہوئے ہيں - طالبان کے مطابق اس خودکش حملے میں پانچ ٹن دھماکہ خيز مواد استعمال کيا گيا ہے -
دوسري جانب صوبہ پکتيکا کے برمل نامي علاقے ميں ايک گاڑي سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم سے ٹکرا گئي اور دھماکے ميں چھے افراد مارے گئےـ مشرقي افغانستان ميں طالبان کے ايک حملے ميں ايک اتحادي فوجي بھي ہلاک ہواـ
نيٹو نے ہلاکت کي تصديق کي ہے ليکن اس سلسلے ميں تفصيلات نہيں بتائي ہيں.
............
/169