ابنا: مصرميں کفايہ تحريک کي ايک اہم رکن کريمہ حفناوي نے، قاہرہ ميں سعودي عرب کے سفارت خانے پر حملے کو ، مصر ميں سعودي عرب کي مداخلتوں پر مصري عوام کا رد عمل قرارديا ہے کريمہ حفناوي نے العالم ٹي وي چينل سے گفتگو ميں کہا کہ قاہرہ ميں سعودي سفارت خانے پرمصري انقلابيوں کا حملہ ، مصر ميں پچيس جنوري کے انقلاب کے معاملات ميں آل سعود کے موقف اور مداخلت پر مصري عوام کي جانب سے ايک سنجيدہ انتباہ ہے - انہوں نے مصر کے سابق ڈکٹيٹر کے خلاف مقدمے کي کارروائي ميں سستي ميں سعودي عرب کے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے واضح کيا کہ جو بھي انقلاب کے راستے ميں آئے گا اسے مصري عوام کے غيظ و غضب کا نشانہ بننا پڑے گا اور انقلاب کے راستے ميں آنے والے ، واضح طور پر، سعودي عرب ، صيہوني حکومت اورامريکہ ہيں -
سعودي عرب کے تجزيہ نگارعلي الاحمد نے بھي سنيچر کے روز العالم سے ايک انٹرويو ميں کہا تھا کہ آل سعود ، مصري عوام ، اورعرب دنيا ميں ان کے مرکزي کردار کو ، خاص طور پر پچيس جنوري کے انقلاب کے بعد ، نفرت انگيز نظر سے ديکھتے ہيں انہوں نے کہا قاہرہ ميں سعودي عرب کے سفارت خانے کے سامنے مصري عوام کا مظاہرہ ، فطري رد عمل ہے. ............
/169