ابنا: کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے جسے دہشت گرد سیاسی جماعتوں میں شامل ہو کر کاٹنے کے درپے ہیں ، کوئٹہ کے حالات بھی اس سے مختلف نہیں دہشت گردوں کے منظم گروہ محب وطن پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بالخصوص ہزارہ قبیلہ جس نے وہاں پاکستان کا پرچم بلند کر رکھا ہے ، دہشت گردوں کی زد میں ہے ۔ نمئندہ وحدت سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامہ میڈیا چیخ چیخ کر اطلاع دے رہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی طاقتور قیادت موجود ہے لیکن اس کیباوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا،حالانکہ دہشت گردی کی بڑی بڑی وارداتوں کی القاعدہ اور دیگر گروپوں کی جانب سے باقاعدہ ذمہ داری بھی قبول کر لی جاتی ہے ، سرفراز حسینی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حوالے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے، یہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کا مشترکہ درد ہے اس لیے مسلم لیگ (ن) کو اپنا موقف واضح کرنا ہو گا کہ اس کی ہمدردیا عوام کے ساتھ ہیں یا وہ دہشت گردوں کی حامی ہے ۔ انہوں نے کراچی کے واقعات پر عدالت عظمیٰ کے سویو موٹو ایکش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عدلیہ صرف سیاسی اکابرین کو ریلیف دینے کی حد تک آزاد ہے آج تک دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ کے کسی متاثرہ فریقکو عدالتون سے ریلیف نہیں ملا ، ہزاروں بے گنا ہ شہری شہید ہوئے ، کراچی کوئٹہ اور ڈیرہ اسمٰعیلکان میں انسانی خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ، پارا چنار پانچ سالوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے لیکن آج تک عدالت عظمیٰ نے انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس نہیں لیا۔............
/169