8 ستمبر 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد وجموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی نے کہا ہے کہ وقت کے طاغوت کا مقابلہ شیعہ سنی اتحاد سے ممکن ہے.

ابنا: موجودہ حالات کے تناظر میں عقیدتوں اور عقیدوں کی قربتوں کا لحاظ کرتے ہوئے شیعہ سنی مسالک کے مابین اتحاد ناگزیر ہییہی واحد راستہ نظر آتا ہے جس پر چل کر اسلام اور پاکستان کے اندرونی دشمنوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے ان خیالات کااظہار تنظیم المدارس پاکستان آزاد کشمیر کے صدر ، جماعت اہلسنت آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل،ممبر علماء ومشائخ کونسل سجادہ نشین آستانہ عالیہ کولاہ شریف ضلع باغ آزاد کشمیر ،علامہ پیر سید غلام یاسین شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ، یہ اہم ملاقات دھیر کوٹ میں ہوئی ،علامہ تصور جوادی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر کی دینی اور مذہبی قوتوں کو یکجا کیا جائے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اختلافات اور منازعات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف وحدت کی بات کریں، آج دنیا ئے کفر مسلمانوں کے تن بدن سے روح محمدیۖ نکال دینے کے درپے ہے امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے اور نام نہاد مسلم ممالک طاغوت کے دیہاڑی دار مزدور بن کر فروعی اختلافات کو ہوا دینے اور آتش فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہون نے کہا کہ آج عالم کفر ملت واحدہ بنا ہوا ہے اور ہم تقسیم در تقسیم کے عمل میں الجھے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگر علماء کرام اختلافی امور کو ہوا دینے کی بجائے مشترکات کو فروغ دیں تو اختلافات ختم ہو جائیں گے اور وحدت عملی قائم ہو جائے گی اس موقع پر علامہ پیر سید غلام یاسین شاہ نے انہیں اتحاد بین المسلمین کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اورعلماء کرام کو چاہیے کہ وہ اسلام کواس کے ہمہ گیر مفاہیم کے اعتبار سے پیش کریںعلامہ تصور جوادی نے دارالعلوم دھیرکوٹ کا دورہ بھی کیا اور نصاب اور مدرسہ کے معاملات پر گفتگو بھی کی اس موقع پرعلامہ پیر سید غلام یاسین شاہنے انہیں مختلف شعبہ جات کاتعارف بھی کروایا............

/169