ابنا: آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں نیٹو کی میزائل شیلڈ کی تنصیب کی مذمت کی۔ انہوں نے ترکی سے صہيونی سفیر کے اخراج کے مثبت اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں نیٹو کی موجودگي علاقے کے ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ بن جائے گي۔خطیب جمعہ تہران نے لیبیا کے عوام کے انقلاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں دینی جمہوریت قائم ہونی چاہیے اور انقلابیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ مغربی ممالک ان کے انقلاب کو ہائي جیک نہ کرلیں۔آیت اللہ جنتی نے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں چودہ سالہ نوجوان کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کی شہادت سے بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف مظاہروں کی نئي لہر شروع ہوئي ہے اور آل خلیفہ حکومت جو یہ سوچ رہی تھی کہ عوام اب پسپا ہوچکے ہیں اسکی سوچ غلط ثابت ہوئي ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے آل خلیفہ کی وزارت قانون کی جانب سے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بے حرمتی کی مذمت کی اور کہا کہ علاقے کے ملکوں نے آل خلیفہ کی مجرمانہ کاروائيوں کے پیش نظر آل خلیفہ کی جانب سے اس بزرگ عالم دین کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔............/169
8 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264515
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔