ابنا:اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جمعرات کی رات کو اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس ملاقت میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔آصف علی زرداری نے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے آٹھارہویں اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے بھی مذکورہ کمیشن کے فصیلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کمیشن کے فیصلوں کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔ایران اور پاکستان کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اٹھارہواں اجلاس کل اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگيا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔اقتصادی ، تکنیکی ، صنعتی اور سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ تعاون کی ان مفاہتی یادداشتوں پر ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور پاکستان کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے دستخط کئے۔اجلاس کے بعد دونوں وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا۔اس سے پہلے جمعرات کے روز علی اکبر صالحی نے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ان ملاقاتوں میں علاقے کے حالات اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے موضوعات پر غورو خوض کیا گیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے اٹھارہویں اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کے روز اسلام آباد پہنچے تھے۔............./169
8 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264512
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ پر زور دیا ہے۔