7 ستمبر 2011 - 19:30

یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: عدن سے شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ڈرون طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے ابین کے کئي علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے اور دسیوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبہ ابین کے جعار شہر کے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران دسیوں یمنی خاندان یمنی فضائیہ اور امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں کے خوف سے دیگر صوبوں میں چلے گئے ہیں۔ واضح ر ہے کہ امریکی فوج یہ دعوا کرکے کہ یمن میں موجود دہشت گردوں سے مقابلہ کررہی ہے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر حملے کررہی ہے تاکہ یمن کے انقلابیوں کو کچلنے میں مدد دے سکے۔............ /169