6 ستمبر 2011 - 19:30

سعودی عرب کے ایک سیاستداں نے مکہ و مدینہ کے اسلامی آثار کو مٹانے کے سلسلے میں آل سعود کی بھیانک اورناپاک سازشوں کو فاش کیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے ایک سیاستداں فواد ابراہیم نے مکہ و مدینہ کے اسلامی آثار کو مٹانے کے سلسلے میں آل سعود کی موزیانہ اورناپاک سازشوں کو فاش کیا ہے۔ سعودی سیاستداں نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے توسیع کے بہانے سے مکہ و مدینہ میں تمام اسلامی آثار کو مٹادیا ہے اور افسوس کہ اسلامی ممالک کے حکام نے سعودی حکام کے اس بہیمانہ فعل پر احتجاج تک نہیں کیا اس نے کہا کہ آل سعود نے پیغمبر اسلام (ص)کے اہلبیت (ع) اورآنحضور کے اصحاب کے تمام آثار کو مٹادیا ہے اور اب سعودی اور وہابی حکام گنبد خضراء کو بھی منہدم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔اس نے کہا کہ سعودی عوام شکنجے میں ہیں اور وہ سعودی عرب میں جمہوریت کے خواہاں ہیں۔............ /169