6 ستمبر 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی نے سول لائن کوئٹہ میں ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خود کش حملوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

ابنا:  محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گردوں اور قانوں شکن عناصر نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے. اور ان کی مذموم کاروائیوں کا راستہ روکنا حکومت کے بس میں نہیں ، بالخصوص کوئٹہ کی سرزمین دہشت گردی اور لا قانونیت کا مرکز بن چکی ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں علامہ اصغر عسکری اور علامہ فخر علوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک قدم قوم کے محافظوں کے گھروں تک پہنچ چکے ہیں اور حکمران اس صورت حال کے تدارک کے لیے کوئی عملی اقدام اٹھانے کی بجائے اپنے اقتدارکے تحفظ کی کوششوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے راہنمائوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ہماری فورسز نے ہمیشہ قربانیاں دے کر اپنے خون سے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کیں ، ایک روز قبل پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی تھی اور دوسرے ہی روز دہشت گردوں نے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئر شہزاد کی رہاش گاہ کو بارودی دھماکوں سے اڑانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ می بریگیڈئر شہزاد کی اہلیہ کے علاوہ، کرنل خالد، تین ایف سی کے اہلکار اور متعدد معصوم شہری شہید ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ اس المنات واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

............

/169