4 ستمبر 2011 - 19:30

عراق ميں ہونے والے خودکش حملوں ميں اب تک بارہ ہزار عراقي شہري مارے جاچکے ہيں-

ابنا: برطانوي جريدے دي لنسٹ کي تحقيق کے مطابق عراق پر امريکي جارحيت کے بعد، سن دوہزار تين سے دوہزار دس کے دوران عراقيوں کے خلاف ايک ہزار تين خودکش حملے ہوئے ہيں جن ميں بارہ ہزار دوسو چوراسي افراد مارے گئے ہيں- رپورٹ کے مطابق اسي مدت کے دوران امريکہ اور اتحاديوں کے خلاف صرف اناسي خودکش حملے کئے گئے جن ميں دوسو افراد ہلاک ہوئے ہيں-دي لنسٹ کي تحقيق ميں جنگ عراق ميں ہونے والي کل ہلاکتوں اور زخمي ہونے والوں کے اعداد وشمار شامل نہيں کئے گئے ہيں کيونکہ تمام جاں بحق يا زخمي ہونے والوں کا ريکارڈ بھي موجود نہيں ہے-

امريکي ٹيلي ويژن چينل سي اين اين کے مطابق جنگ عراق ميں ہلاکتوں کے درست اعداد وشمار کا پتہ لگانا ممکن نہيں ہے۔

............

/169