ابنا: يہ بات انہوں نے آج ايراني ماہرين کے تيار کردہ تاجکستان کے سنگ تودہ تھرمل پارو پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہي صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور تاجکستان کي ترقي سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا- انہوں نے کہا کہ ايران کي حکومت اور عوام دونوں شروع ہي سے تاجکستان کي حکومت اور عوام کے ساتھ ہيں اور آئندہ بھي رہيں گے-
صدر نے بتايا کہ تاجکستان کے دريائے زرافشاں پر ڈيم بنانے اور بجلي پيدا کرنے کے منصوبے پر بھي دستخط کئے گئے ہيں اور ايراني ماہرين ان دونوں منصوبوں پر کام کريں گے اور ايران ہي اس ميں سرمايہ کاري بھي کرے گا- تاجکستان کے صدر نے سنگ تودہ دو نامي تھرمل پاور پلانٹ کي تياري ميں ايراني ماہرين کي خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ يہ تاجکستان کي آزادي کي بيسويں سالگرہ پر ايران کي جانب سے ديا جانے والا بہترين تحفہ ہے- صدر امام علي رحمان نے تاجکستان اور ايران کے بڑھتے ہوئے تعلقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حاليہ چند برس کے دوران دونوں ملکوں کے درميان تعلقات میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے.
............
/169