ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غربی جاپان میں " تالاس " نامی طوفان کے نتیجےمیں 27افراد ہلاک اور50 لاپتہ ہوگئے ہیں۔طوفان کی وجہ سےمتعدد علاقوں کی بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہےجبکہ سینکڑوں مکانات اور عمارتیں منہدم ہوگئیں، امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، شاہراہیں بہنے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی جاپان میں تباہ کن طوفان ”تالاس“ کے نتیجے میں کم ازکم27 افراد ہلاک اور 50 لاپتہ ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق پولیس اور فائر فائٹرز کے عملے نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ............ /169
4 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263804
مغربی جاپان میں " تالاس " نامی طوفان کے نتیجےمیں 27افراد ہلاک اور50 لاپتہ ہوگئے ہیں۔