4 ستمبر 2011 - 19:30

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے مضافات میں کشتی کے حادثے میں اسکول کی 6 طالبات ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

ابنا: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے مضافات میں کشتی کے حادثے میں اسکول کی 6 طالبات ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی تمام بچیوں کی عمریں 12 سال کے درمیان تھیں اوران کی آخری رسومات بھی اجتماعی طور پر ادا کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنوئی کے مضافات میں واقع ”ریڈریور“ کے ایک معاون دریا میں مقامی اسکول کی 7 طالبات کشتی میں سفر کررہی تھیں ، دوران سفر بعض طالبات نے دریا کے کنارے اگے ہوئے پھول توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ امدادی کارکن صرف ایک بچی کو زندہ بچا سکےجبکہ باقی 6 بچیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔............. /169