3 ستمبر 2011 - 19:30

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 39 پاکستانیوں کو تشدد کانشانہ بناکر زخمی کردیا گیا ہے سعودی عرب کی پولیس تماشا دیکھتی رہی ۔

ابنا:پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 39 پاکستانیوں کو تشدد کانشانہ بناکر زخمی کردیا گیا ہے سعودی عرب کی پولیس نے بر وقت کارروائی نہیں کی بلکہ تماشا دیکھتی رہی ۔ ابھی تک کسی ملز کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق جامعہ امیرہ نورہ بنتِ عبدالرحمان پر کام کرنے والے پاکستانیوں پر ہفتے کو ایتھوپیا اور صومالیہ کے باشندوں نے حملہ کیاتھا جس میں 39مزدوروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔زخمیوں کوعبیدہ ورکنگ ڈم اسپتال منتقل کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت سعودی اورپاکستانی حکام نے ان کی مددنہیں کی۔.............. /169