ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں اپوزیشن جماعت الوفاق کے ترجمان خلیل المرزوق نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی امریکہ نواز حکومت اسپتال کے عملے کو ہولناک شکنجے دے رہی ہے اور ڈاکٹروں پر فوجی عدالت میں مقدمات چلارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹر پچھلے 6 ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں جبکہ بحرین کے بنیادی آئین بالخصوص شق 105 میں تصریح کی گئی ہے کہ عام شہریوں پر صرف سول عدالتوں میں مقدمات چلائے جاسکتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق جیل میں بند افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے گناہ قیدیوں کا علاج و معالجہ اطمینان بخش نہیں ہے واضح رہے کہ عید فطر کے دن بحرینی سکیورٹی دستوں نے ایک 14 سالہ بحرینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ، جس پر بحرینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں اور بحرینی حکومت عوام کے اس حق بجانب مطالبہ کو دبانے کے لئے غیر ملکی افواج سے استفادہ کررہی ہے۔ امریکہ بھی بحرین میں جمہوریت کے حق میں نہیں ہے۔.............
/169