1 ستمبر 2011 - 19:30

يورپ ميں امريکہ کے جوہري ہتھياروں کي تنصيب ميزبان ملکوں کے عوام اور عالمي امن و سلامتي کے لئے سنگين خطرہ ہے يہ بات کيمائي ہتھياروں پر پابندي کي تنظيم ميں ايران کے نمائندے نے اپنے ايک بيان ميں کہي-

ابنا: کاظم غريب آبادي نے جمعرات کو جوہري ہتھياروں کے بارے ميں چوتھي عالمي کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ يورپ ميں امريکي جوہري ہتھياروں کي تنصيب عالمي قوانين کي کھلي خلاف ورزي ہے- انہوں نے کہا کہ اس تنظيم کے رکن غير جوہري ممالک اس بات کاحلف اٹھاتے ہيں کہ وہ بلواسطہ يا بلاواسط طور پر کسي سے بھي ايسے ہتھيار حاصل نہيں کريں گے اور نہ ہي ايسے ہتھياروں کي نگراني کريں گے-جوہري ہتھياروں کے بارے ميں چوتھي عالمي کانفرنس جمعرات سے ہالينڈ ميں شروع ہوگئي ہے جس ميں متعدد ملکوں کے وفود شرکت کر رہے ہيں.

کيمياوي ہتھياروں پر پابندي کے معاہدے او پي سي ڈبلوميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے کہا ہے کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد کےلئے ہيں -

ہالينڈ کے شہر ہيگ ميں ايٹمي معاملات پر منعقدہ ايک بين الاقوامي سيمينار سے خطاب کے دوران او پي سي ڈبلو ميں ايران کے نمائندے کاظم غريب آبادي نے ايران کي ايٹمي سرگرميوں کي وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ سرگرمياں مکمل طور پر پرامن ہيں اور آئي اے اي نے بھي اس بات کي بارہا تصديق کي ہے کہ ايران کے ايٹمي پروگرام ميں کسي بھي طرح کا انحراف نہيں پايا گيا ہے - انہوں نے اس کے ساتھ ہي مغربي ملکوں کو نصيحت کي کہ وہ جھوٹے خطرات گڑھنے کے بجائے ان حقيقي خطرات پر توجہ ديں جن سے عالمي امن و سلامتي کو نقصان پہنچ سکتا ہے -انہوں نے کہا کہ مغربي ملکوں کو چاہئے کہ صيہوني حکومت اور بعض ديگر ملکوں ميں موجود ايٹمي ہتھياروں کے خطرات کو برطرف کرنے کي ضرورت پر دھيان ديں- ايراني مندوب نے کہا کہ يورپ ميں امريکا کے ايٹمي ہتھياروں کي موجودگي ميزبان ملکوں کے عوام کي سلامتي کو خطرات سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ عالمي امن و سلامتي کو بھي نقصان پہنچارہي ہے - کاظم غريب آبادي نے کہاکہ يورپ ميں امريکا کے ايٹمي ہتھياروں کو نصب کيا جانا بين الاقوامي معاہدوں کي خلاف ورزي ہے ياد رہے کہ ايٹمي معاملات سے متعلق چوتھي بين الاقوامي کانفرنس ہيگ ميں منعقد ہوئي جس ميں دنيا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ نائب وزرائے خارجہ اور ديگر مندوبين نے شرکت کي-.............

/169