ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات کو بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے مظاہرین نے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان علی جواد کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ آل خلیفہ کے کرائے کے فوجیوں نے مظاہرین پر حملے کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ بحرین کی پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسوگيس کے گولے اور صوتی بم استعمال کئے اور فائرنگ بھی کی۔گذشتہ روز بھی ہزاروں بحرینی شہریوں نے علی جواد احمد کے جلوس جنازہ میں شرکت کی تھی اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ یاد رہے کہ ملت بحرین، حکومت کی امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کر رہی ہے۔
...............
/169