ابنا: اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صلاحیت پر امریکہ کی تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ ترکی میں راڈار نصب کرنے کے لئے ترکی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی نے اپنی سرزمین پر ایک قوی راڈار نصب کرنے پر اتفاق کرلیا ہے امریکی اخبار کے مطابق اس راڈار کے نصب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ امریکہ اس طرح اپنے متحدین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملے سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک امریکی فوجی اہلکار کے مطابق یہ راڈار ترکی کی کسی فوجی چھاؤنی میں نصب کیا جائےگا۔
.............
/169