ابنا: اس موقع پر تہران سمیت ایران کے سب ہی شہروں میں علی الصبح نماز عید الفطر کے پرشکوہ اور روح پرو اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کروڑوں فرزندان توحید نے شرکت کی اور اپنے رب کے حضور ایک ماہ کی عبادت و بندگی کا شکر ادا کیا۔ تہران میں نماز عید کا مرکزی اجتماع تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جہاں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید ادا کی۔
نماز عید کے اس پرشکوہ اجتماع میں صدر اور انکی کابینہ کے ارکان کے علاوہ دوسرے اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک تھے، تہران میں مقیم بہت سے غیر ملکی سفرا نے بھی تہران یونیورسٹی میں قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید ادا کی۔ نماز کے عید کے روح پرور اجتماع سے قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں حاضرین کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور علاقائی اور عالمی حالات پر تفصیل سے روشی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت پر ایرانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند تعالی اسرائیل کے شر سے مسلمانوں کو نجات عطا کرے۔ قائد انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم اور حکومت کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ہماہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی کا خطاب ابھی جاری ہے.
...........
/169