30 اگست 2011 - 19:30

پاکستان کے صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسلادھاربارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے نشیبی علاقوں سیلاب آگیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسلادھاربارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے نشیبی علاقوں سیلاب آگیا ہے۔ گزشتہ روز بارش کے بعد سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں خیرپور شہر اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔سکھر اور قرب و جوار میں موسلادھار بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈی سی او نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایمرجنسی نافذ کر کے متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔نوشہروفیروز میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث ڈی سی او نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جیکب آباد ، لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ نوابشاہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئےہیں ۔
.............

/169