30 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمانپرست نے الجزائر میں فوجی تربیتی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ابنا:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمانپرست نے الجزائر میں فوجی تربیتی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دردناک واقعہ پر الجزائر کی حکومت ، عوام اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ شرشال کے فوجی تربیتی کیمپ پر دو حملوں میں 16 فوجی اور 2 عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
..............

/169