27 اگست 2011 - 19:30

ہندوستانی سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنے مطالبات حکومت کی جانب سے ماننے کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنے مطالبات حکومت کی جانب سے ماننے کے بعد  اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔

انا ہزارے نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں اپنی جاری13روزہ ہڑتال بچوں کے ہاتھوں ناریل کا پانی اور شہد کھا کر ختم کی ۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد ان کو کہنا تھا کہ یہ ہر ہندوستانی کی جیت ہے ، لیکن ہماری یہ جنگ جاری رہے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ دن رات میڈیا ان کے ساتھ تھا یہ ان کی جیت ہے ان کا کہناتھاکہ کوئی چیز ناممکن نہیں یہ ثابت کیا پارلیمنٹ کو عوام کی آواز سننا پڑی تحریک کی آواز میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔اس سے پیشتر ہندوستانی حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کے تین نکات بل لوک پال بل میں شامل کرلئے ہیں۔ اناہزارے 16 اگست سے ملک میں بدعنوانی کیخلاف بھوک ہڑتال پر تھے۔وہ 13 روز بھوک ہڑتال میں اب تک 7 کلو وزن کم کرچکے ہیں۔
............ 
/169