27 اگست 2011 - 19:30

امریکہ میں سمندری طوفان آئرین شمالی کیرولینا سے ٹکرانے کے بعد نیویارک کے ساحل سے ٹکرا گیاہے۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سمندری طوفان آئرین شمالی کیرولینا سے ٹکرانے کے بعد نیویارک کے ساحل سے ٹکرا گیا۔تاریخی تباہی کے خدشے کے پیش نظرامریکی صدر اوبامہ نے ہری کین کمانڈ سینٹر کا چارج سنبھال لیا ہے،ریاست شمالی کیرولینا میں تباہی مچانے اورآٹھ افراد کی جان لینے کے بعدآئرین ایک سو پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے،شمالی کیرولینا اس وقت شدید بارشوں اور تیز ہواوٴں کی زد میں ہے جہاں اب تک سترہ انچ بارش رکارڈ ہوچکی ہے،شمالی کیرولینا اور ورجینیا میں لاکھوں افراد بجلی سے بھی محروم ہیں،ایک ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا یہ خطرناک طوفان اب نیویارک ، بوسٹن،میری لینڈ کو نشانہ بنانے کے درپے ہے، نیوجرسی سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کا انخلا ہوچکا ہے،ہفتے کو نیویارک میں سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں،امریکہ کے اس سب سے بڑے شہر کا تمام نظام درہم و برہم ہے...........

/169