ابنا: ڈیرہ غازی خان:اسلام ٹائمز۔ پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں بارود سے بھرے 2 ٹرک پکڑ لئے جبکہ دونوں ڈرائیورز کو بھی حراست میں لے لیا، بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور نے دوران چیکنگ دو ٹرکوں کو روکا تو ان میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے ٹرکوں کو قبضہ میں لیکر فوری طور پر قبائلی علاقہ فورٹ منڈو منتقل کر دیا ہے جبکہ دونوں گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس طارق علی بسرا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دونوں ٹرک حطار ہری پور سے صوبہ بلوچستان کے علاقہ ہرنائی جا رہے تھے، دونوں ٹرکوں میں دس ہزار کلو گرام تک دھماکا خیز مواد موجود تھا، ٹرک ڈرائیوروں کے پاس کسی قسم کی دستاویزات موجود نہ تھیں اور ملزمان کے خلاف ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ٹرکوں کو قبضے میں لئے جانے کے بعد ڈیرہ غازی خان کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی اور ضلع بھر میں سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
۔۔۔۔۔
/110