ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر نوشہرہ کے رسالپور بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 9زخمی زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوشہرہ مردان روڈ پر واقع کنٹونمنٹ کے علاقے میں واقع رسالپور بازار میں افطار کے بعد زوردار دھماکہ ہوا، جس سے 8افراد موقع پر جبکہ دو افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔............
/169