24 اگست 2011 - 19:30

صہیوني ریاست نےغزہ ميں اپني وحشيانہ کاروائياں جاري رکھتے ہوئے ايک بار پھر ہوائي حملہ کيا ہے جس ميں مزيد تين فلسطيني شہيد ہوگئے -

ابنا: صہیوني ریاست کے اس حملے ميں دسيوں فلسطيني روزےدار زخمي بھي ہوئے ہيں - فلسطين کے اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح گذشتہ چوبيس گھنٹوں ميں صہیوني جارحيتوں ميں شہيد ہونےوالے فلسطينيوں کي تعداد چھ ہوگئي ہے -

غاصب صہیوني ریاست  نے اس سرنگ پر بھي بمباري کي جس کے ذريعے غزہ کے محصور فلسطيني اپني ضرورت کي اشياء غزہ لاتے ہيں- اس حملے ميں چار فلسطيني زخمي جبکہ تين لاپتہ ہيں -

ياد رہے کہ گذشتہ کئي سال سے غزہ کا محاصرہ ہونے کے باعث محصور فلسطينيوں نے بيروني دنيا سے اپنا رابطہ منقطع ہوجانے کے بعد بنيادي اشيا کي فراہمي کے لئے سرنگيں کھود رکھي ہيں جن کے ذريعے وہ غزہ سے باہر نکل کر ضروري سامان مہيا کرتے ہيں ............

/169