24 اگست 2011 - 19:30

اقوام متحدہ میں ونزوئيلا کےنمائندے ہرمان موندرائین نےشام میں امن واستحکام قائم کرنےکےلئے شامی قوم کی صلاحیتوں پرتاکیدکی ہے۔

ابنا: شامی نیوزایجنسی سانا کےمطابق ہرمان موندرائین نے کہاکہ شام کےدسیوں لاکھ افراد بشاراسد کی پالیسیوں اوران کی اصلاحات کےحامی ہيں۔موندرائین نےدنیاکےبڑے ملکوں کی جانب سےانسانی حقوق کی پامالی پراپنےملک کی تشویش ظاہرکرتےہوئے دوسرےملکوں کےامورميں ان ملکوں کی مداخلت اور دوسرے ملکوں میں بدامنی اوربحران پیداکرنےکےلئےان کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ دنیاکی بڑی طاقتیں شام میں بدامنی پیداکرنےاوراس ملک کااستحکام درہم برہم کرناچاہتی ہیں۔شام کےبعض شہروں ميں کئی مہینوں سےاغیارکےایجنٹوں نے بدامنی اوربحران پیداکررکھاہے اورعام مقامات کوتباہ کرنےکےساتھ ہی شام کےبہت سےشہریوں اورسیکورٹی اہلکاروں کوقتل کیاہے۔............

/169