23 اگست 2011 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے کہا ہے کہ مسلم اقوام ميں بيت المقدس کي آزادي کا جذبہ اور اس کو آزاد کرانے کا عزم پہلے سے بھي زيادہ مستحکم ہے.

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے اپنے ايک بيان ميں فلسطين اور بيت المقدس کے مسئلے کو مشرق وسطي کے سب سے اہم مسئلوں ميں قرارديا - اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس اميد کا اظہار کيا کہ ايران کے مسلمان اور روزےدار عوام عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں وسيع پيمانے پر شرکت کرکے ايک بار پھر امام خميني رحمت اللہ عليہ کي امنگوں کے تئيں اپني وفاداري ثابت کريں گے اور ان جلوسوں ميں بھرپور شرکت کرکے علاقے کے مسلمان عوام خاص طور پر فلسطين کي مظلوم قوم کا حوصلہ بڑھائيں گے -

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں مسلم اقوام کي بھرپور شرکت سے غاصب صيہوني حکومت کا حوصلہ بہت زيادہ پست ہوگا اور غاصب و غير قانوني صيہوني حکومت کو صفحہ ہستي سے مٹانے کا جو عزم پاياجاتا ہے وہ اپني آخري کاميابي تک جاري رہے گا - وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے مشرق وسطي اور شمالي افريقا کے ملکوں ميں پائي جانے والي اسلامي بيداري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مہينوں کے دوران علاقے ميں جو تبديلياں رونما ہوئي ہيں وہ علاقے کے ملکوں کي آزادي و خودمختاري کي جانب ايک بھرپور تحريک ہے اور اس سے يہ ثابت ہوتا ہے کہ علاقے کے عوام نے بڑي طاقتوں اوراسرائيل کي حامي حکومتوں سے اپني وابستگي ختم کرانے کا تہيہ کرليا ہے.
............

/169