23 اگست 2011 - 19:30

صوماليہ کے حکام نے اپنے ملک کے قحط زدہ عوام کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کي انسان دوستانہ امداد اور اظہار ہمدردي پر ايران کے عوام اور حکام کا شکريہ ادا کيا ہے-

ابنا: صوماليہ کے حکام نے اپنے ملک کے قحط زدہ عوام کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کي انسان دوستانہ امداد اور اظہار ہمدردي کرنے پر ايران کے عوام اور حکام کا شکريہ ادا کيا ہے - ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي صوماليہ کے مصيبت زدہ عوام سے ہمدردي کا اظہار کرنے کے لئے منگل کو ايک روزہ دورے پر مغاديشو پہنچے اور قحط زدہ لوگوں کے لئے بنائے گئے کيمپوں کا دورہ کرنے کے بعد صوماليہ کے وزير اعظم سے ملاقات کي - صوماليہ کے وزير اعظم نے اس ملاقات ميں اپنےملک کے عوام کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کے عوام اور حکام کي انسان دوستانہ امداد کو سراہا اور صوماليہ کي بحراني صورتحال ميں اس طرح کي امداد جاري رکھنے کي درخواست کي - صوماليہ کے وزير داخلہ عبدالصمد محمود نے بھي مغاديشو ميں ايران کے وزير خارجہ کي موجودگي کے موقع پر صوماليہ کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کي انسان دوستانہ امداد کو سراہا اور کہاکہ دوسرے ملکوں کو بھي چاہئے کہ باتيں کرنے کے بجائے قحط زدگان کي مدد کريں -

صوماليہ کے وزير داخلہ نے اسي طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قحط کے مارے صوماليائي عوام کو اس وقت دواؤں ، اشياء خوراک اور زرعي وسائل کي ضرورت ہے کہاکہ دارالحکومت مغاديشو اور ملک کے ديگر تمام شہروں ميں آئے دن بڑي تعداد ميں بچے اور بوڑھے قحط و خشکسالي کي وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہيں -.............

/169