23 اگست 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی سوڈان میں قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں600 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ابنا: اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی سوڈان میں قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں600 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق جونگلیی نامی ریاست میں جمعرات کو ان جھڑپوں کا آغاز ہوا، جو اب بھی جاری ہیں۔ جونگلیی کی ریاستی حکومت کے مطابق علاقے سے خواتین اور مویشیوں کے اغوا کے بعد ان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ جنوبی سوڈان نے گزشتہ ماہ ہی شمالی سوڈان سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کی خصوصی نمائندہ ہلڈی جونسن نے علاقے میں استحکام اور فسادات کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
.............. 
/169